گرین اینڈ کلین مہم کے تحت چیئرمین یونین کونسل بدلوٹ میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

0

جہلم: یونین کونسل بدلوٹ کے چیئرمین چوہدری اللہ نواز اور سیکرٹری شاہد بخاری نے یونین کونسل بدلوٹ کے احاطہ میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودہ لگا کر مہم کا آغاز کر دیا۔

پلانٹ فار پاکستان مہم کے حوالے سے دفتر یونین کونسل بدلوٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں سابق ناظم پرویز منہاس سمیت علاقہ کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری اللہ نواز کا کہنا تھا کہ درخت لگانا سنت اور صدقہ جاریہ ہے،جو نہ صرف آکسیجن مہیا کرتے ہیں بلکہ موسمی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے میں بھی مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.