جہلم

ماہ مقدس شروع ہوتے ہی حرام خور تاجر متحرک، ہر چیز کے من مانے ریٹ مقرر کر دئیے، شہری پریشان

جہلم: ماہ مقدس شروع ہوتے ہی حرام خور تاجر متحرک، ہر چیز کے من مانے ریٹ مقرر کر دئیے، شہری پریشان، انتظامیہ غائب ہے۔

تفصیلات کے مطابق نام نہا دمسلمانوں کے روپ میں چھپے حرام خور وں نے ماہ مقدس شروع ہوتے ہی دالوں ، سبزیوں ، مشروبات سمیت ہر چیز کے ریٹ من مانے مقرر کرکے کورونا اور مہنگائی کے مارے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

رمضان سے قبل قیمتوں ک مقابلے میں ہر چیز تقریبا دوسے تین گنا بڑھا دی گئی ہے گھی فی کلو 270، چینی 110روپے ، تمام سبزیاں 150سے 250روپے فی کلو، بیسن 200روپے کلو ، آئل 240روپے لیٹر جبکہ لیموں 500روپے فی کلو ، گھٹیا معیار کی کھجوریں 400سے600روپے فی کلو پہنچ گئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تاجر نام کے تو مسلمان ہیں نمازیں بھی پڑھتے ہیں لیکن حرام کھانے سے باز نہیں آتے ،کورونا کے باعث غریب لوگ پہلے ہی بے روز گاری کا شکار ہیں اوپر سے رحمتوں کے ماہ مقدس میں مافیا نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے، البتہ ضلعی انتظامیہ کا سارازور رمضان بازاروں پر ہے جبکہ عام مارکیٹ میں پرائس چیکنگ کا کوئی انتظام نہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button