جہلماہم خبریں

جنسی بھڑیا پولیس شکنجے میں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی

جہلم: جنسی بھڑیا پولیس شکنجے میں ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محمد حسین ولد محمد اشرف سکنہ شیخا لب دریاء (چک دولت) نے تھانہ صدر میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میری بیٹی (س) 10ویں جماعت کی طالبہ ہے جو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جہانگیر میں زیر تعلیم ہے ، 15 ستمبر کو صبح سوا سات 7:15 بجے سکول کے گیٹ سے ملحقہ دکان کے باہر سفید رنگ کی کار کھڑی تھی جس کا رنگ سفید تھا اور شیشے سیاہ تھے گاڑی کے پاس کھڑے سعید ولد شبیر نامی شخص جو بوکن کا رہائشی ہے نے ڈرا دھمکا کر کار میں بٹھا لیا اور کئی گھنٹے تک گاڑی میں بند کئے رکھا۔

پھر کسی ویران جگہ پر لے گیا،اس طرح پورا دن مجھے ادھر اُدھر گھماتارہا اس دوران سعید نامی شخص نے یومارٹ سے چیز خریدی اور چھٹی کے وقت واپس سکول کے باہر اتار دیا خوف کیوجہ سے میں اپنا بیگ گاڑی میں بھول گئی ، سامنے سکول ملازم شاہد محمود کے پاس آگئی اس طرح وہ مجھے سکول میں لے آیا اس طرح سکول سٹاف نے مجھے بھی سکول میں بلا رکھا تھا کہ آپ کی بچی سکول سے غائب ہے ، سکول بیگ سعید نامی شخص گاڑی ڈرائیور عمران مانی کو دے دیا۔

انہوں نے تحریر کیا ہے کہ سعید نامی شخص اس سے قبل بھی ایسی وارداتوں میں شامل رہا ہے ، ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے سعید نامی شخص کے خلاف حقوق نسواں کے تحت کارروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔ جس پر تھانہ صدر کے سب انسپکٹر قمر سلطان نے زیر دفعہ 365B ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتارکرلیا۔اہل علاقہ نے تھانہ صدر پولیس کو بروقت کاررائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سکولوں کے باہر مناسب سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ ایسے جرائم کی روک تھام ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button