کھیوڑہاہم خبریں

کھیوڑہ میں نامعلوم شخص نے لیڈی ڈاکٹر کو گولی مار دی

کھیوڑہ: سول ہسپتال کی ڈینٹل لیڈی ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کی رہائش گاہ پر نامعلوم شخص نے گھر کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی، لیڈی ڈاکٹر گولی لگنے سے شدید زخمی، لیڈی ڈاکٹر کو فوری طور پر راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا، پرائیویٹ ڈاکٹر محمد نجمی نے ابتدائی چیک اپ کیا ،سول ہسپتال کے ایس ایم او ڈاکٹر ثاقب کی عدم دلچسپی ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی رہائش گاہ پر سیفٹی کا کوئی انتظام نہیں، رہائش گاہوں کے فرنٹ اور کالونی روڈ پر کوئی سٹریٹ لائیٹس نہیں، رہائشوں کے اردگرد گھاس بڑھنے کی وجہ سے جنگل بنا ہوا ہے، مقامی پولیس نے موقع پر چیک کر کے رپورٹ درج کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سول ہسپتال کی ڈینٹل لیڈی ڈاکٹر عائشہ صدیقہ گجرات کی رہائشی ہے، سول ہسپتال کے بیک سائیڈ پر لیڈی ڈاکٹر عائشہ صدیقہ اپنے گھر میں اکیلی واک کر رہی تھیں کہ اچانک نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوا اور اس نے لیڈی ڈاکٹر پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔

فائرنگ کی آواز سنتے ہی ہسپتال کے دو ملازم گھر میں فوری داخل ہوئے اور لیڈی ڈاکٹر کو زخمی حالت میں دیکھ کر فوری طور پر ہسپتال شفٹ کیا اور پرائیویٹ ڈاکٹرمحمد اختر نجمی کو بروقت اطلاع ملی، انھوں نے موقع پر پہنچ کر لیڈی ڈاکٹر کو ابتدائی چیک اپ کیا، لیڈی ڈاکٹر کو ایک گولی دائیں طرف ران پر لگی اور دوسری گولی دائیں طرف کہنی کے نیچے لگ کر کراس کر گئی ،واردات میں 32بور پستول استعمال کیا گیا اور خون مختلف جگہ پھیلا ہوا تھا، لیڈی ڈاکٹر کی رہائش گاہ کے بیک سائیڈ لون میں گھاس کی وجہ سے جنگل بنا ہوا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انچارج پولیس چوکی نے جائے وقوعہ کا مکمل طور پر معائنہ کیا اور لیڈی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ لے کر رپورٹ درج کر لی ۔

سول ہسپتال کے ایس ایم او ڈاکٹر ثاقب کئی سالوں سے یہاں تعینات ہیں مگر افسوس کہ ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی رہائش گاہوں پر کسی قسم کے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے اور ان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے رہائشی گھر وں کی طرف سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں کیے گئے اور ساتھ ہی بونڈری وال پر کسی قسم کے کوئی سیفٹی وائر تک نصب نہیں کی گئی۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم، ای ڈی او ہیلتھ جہلم سے بھرپور مطالبہ کیا فوری طور پر اس واقع کی چھان بین کروا ئی جائے اور اس واقع میں ملوث لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور فوری طور پر سول ہسپتال کھیوڑہ کا دورہ کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button