جہلماہم خبریں

محکمہ صحت جہلم نے پنجاب بھر میں صحت کے تمام پروگرامز میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جہلم: محکمہ صحت جہلم نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہوئے 2021ء میں پنجاب بھر میں صحت کے تمام پروگرامز میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔

ضلع جہلم کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے اور ڈیرہ غازی خان نے بھی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ محکمہ صحت جہلم کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ڈاکٹر وسیم اقبال، چیف ایگزیکٹو آفیسر ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کی سربراہی میں ضلع جہلم ان تین اضلاع میں شامل ہے جو مسلسل پہلی پوزیشن حاصل کر رہے ہیں ۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے اپنی تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو برقرار رکھیں تاکہ پنجاب بھر میں ضلع جہلم کی نمایاں پوزیشن برقرار رہے ۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے خصوصی طور پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کو پنجاب بھرمیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی جائزہ کارکردگی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور انکی تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ بھی اسی جوش و جذبہ کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button