ڈپٹی کمشنر جہلم نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرنے کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا

0

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے جہلم کے تمام سرکاری ہسپتالوں بشمول تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز،خاص طور پر سرجن اور بے ہوشی کے سپیشلسٹ کی کمی کو دور کرنے کیلیے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔

سوہاوہ میڈیا کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ہنگامی دورہ کیا اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور سرجن کی کمی کو دور کرنے کے اقدامات کی یقین دہانی کروائی اور فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائے جسے عوامی اور سماجی حلقوں نے سراہا۔

سماجی حلقوں نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ ضلع کی باقی ہسپتالوں کی ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں بھی سرجن اور ڈاکٹرز کی کمی کو دور کیا جائے گا جس سے ہسپتال میں آپریشن کا سلسلہ جو کئی ماہ سے بند تھا دوبارہ شروع ہو سکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.