جہلم

کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر جہلم کا اراضی ریکارڈ سنٹر جہلم اور تبلیغ الاسلام ہائی سکول کا دورہ

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود اور ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اراضی ریکارڈ سینٹرجہلم کا تفصیلی دورہ کیا، وہاں موجوود سائلین سے مسائل بارے دریافت کیا ہے اور انکو حل کرنے کے لئے ایس سی آئی اور اے ڈی ایل آر کو ضروری ہدایت دی ہیں۔
انہوں نے انچارج سے سینٹر میں دی جانے والی سہولیات اور عوامی مسائل پر بات چیت کی اور ٹوکن سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے اور ٹریکنگ سسٹم متعارف کروانے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں بہت جلد ٹوکن کے مسئلے کا حل کرلیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ عملے کی کمی کو بھی پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
قبل ازیں کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کے ہمراہ گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی اسکول سول لائنز کا دورہ کیا، اگزام ایمرجنسی پروگرام، ہا نیسٹی شاپس، تربیہ پروگرام اور دیگر نئے اقدامات بارے بریفنگ حاصل کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسکول میں طلبہ کے لئے بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور انکے بہتر نتائج کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر توجہ دی جائے ، راولپنڈی ڈویژن کے سالانہ امتحانات میں زیادہ سے زیادہ پوزیشنز حاصل کی جائیں۔
محمد محمود نے اسکول کے مختلف کلاس رومز، لائبریری، سٹاف روم اور پرنسپل روم کا دورہ کیا اور بچوں کو دی جانے والی تدریسی عمل کا جائزہ لیا ہے ۔
اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن، پرنسپل گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی اسکول، ڈی ای او ایجوکیشن و دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button