جامع مسجد صاحب الزماں ہڈالہ سیّداں دینہ میں عظیم الشان جشن میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

0

دینہ: جامع مسجد صاحب الزماں ہڈالہ سیّداں تحصیل دینہ میں انجمن امامیہ سادات ہڈالہ سیّداں کی ایڈ ہاک کمیٹی کے زیر اہتمام پیغمبر آخرو الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت باسعادت اورہفتہ وحدت و اخوت اتحاد بین المسلمین کی مناسبت سے روایتی عظیم الشان جشن میلادد زیر صدارت مولانا سیّد اوصاف حیدر نقوی خطیب جامع مسجد صاحب الزماں ہڈالہ سیّداں منعقد ہوا۔

اِس موقع پر علاقہ بھرکے معروف ثنا خوان مصطفی جن میں افتخار احمد پٹواری آف میرپور،ثاقب علی ،رمیض قادری ،جمشید حیدری آف دینہ،سیّد نسیم حیدر، سیّد حیدر علی نقوی ،سیّد ادیب مرتضی ،سیّد ضرغام عباس ،شیخ آصف آف ہڈالہ سیّداں و دیگرنے اپنے اپنے انداز میں بارگا رسالت ﷺ و بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

دوران پروگرام ایک متفقہ طور پر مذمتی قراد پیش کی گئی کہ ملعون عبدالستار جمالی کو پاکستان کے آئین کے مطابق پھانسی کی سزا دی جائے کیونکہ گستاخ امام مہدی علیہ السلام دراصل گستاخ رسول اکرم ﷺ ہے اِن مقدس ہستیوں کی توہین کوئی بھی غیرت مند مسلمان برداشت نہیں کر سکتا آج کا یہ عظیم اجتماح مطالبہ کرتا ہے کہ ملعون عبدالستار جمالی کوقرار واقعی سزا دی جائے ۔

پروگرام کے آخر میں خطیب جمعہ جامع مسجد صاحب الزمان مولانا محمد باقر حیدری آف ڈیرہ غازی خان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ ہمیں حقیقی معنوں میں سیرت پیغمبر حضرت محمد مصطفی ﷺ اور سیرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ ہم سب کو آپس میں اتحاد بین المسلمین ،اتفاق و اتحاد، باہمی بھائی چارے کے فروغ کیلئے عملی طور پرکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

اختتام میلاد پر ایڈ ہاک کمیٹی کے ممبران پیرسیّد امجد شاہ ،سیّد جواد حسین نقوی اورسیّد محمد علی شاہ مست کی طرف سے شرکائے میلاد میں نیاز تقسیم کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.