دینہاہم خبریں

تھانہ منگلا کے تہرے قتل کا فیصلہ، 2 ملزمان کو قتل کرنے کے جرم میں تین تین مرتبہ سزائے موت

دینہ: تھانہ منگلا کے تہرے قتل کا فیصلہ، جرم ثابت ہونے پر ملزمان عامر شہزاد، محمد ضمیرکو قتل کرنے کے جرم میں 3/3 مرتبہ سزائے موت ، فی کس 5/5 لاکھ روپے ادائیگی کا حکم، رقم ادا نہ کرنے پر مزید 6/6 ماہ قید بھگتنا ہوگی جبکہ 324 کے جرم میں 10/10 سال قید با مشقت، فی کس 50/50 ہزار روپے ادائیگی کا حکم، رقم ادا نہ کرنے پر 2/2 ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی جبکہ 2 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کے مشہور مقدمہ قتل جس میں باپ بیٹے پر جرم ثابت ہونے پرمعزز عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم انجم سلیمی نے فیصلہ سناتے ہوئے محمد ضمیر اس کے بیٹے عامر شہزاد سکنہ ڈوماں کو تہرے قتل میں 3/3 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ مقتولین کے ورثاء کو فی کس 5/5 لاکھ روپے ادائیگی کرنا ہوگی ،رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرمان کو مزید 6/6 ماہ قید بھگتنا ہوگی جبکہ 324 کے جرم میں 10/10 سال قید با مشقت ، فی کس 50/50 ہزار روپے ادائیگی کا حکم دیا ، مقتولین کے ورثاء کو رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرمان کو 2/2ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button