چک اکا موڑ خونی موڑ میں تبدیل، ایک اور کار کھائی میں جا گری، خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی

0

دینہ کے قریب تیزرفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے خونی کھائی میں جا گری ،خواتین سمیت 2افراد شدیدزخمی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے راولپنڈ ی جاتے ہوئے کار دینہ کے قریب چک اکا کے موڑ کے مقام پر پہنچی تو کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس سے کار میں سوار ڈرائیور اور خاتون شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ،یاد رہے کہ اس خطرناک موڑ پر پہلے بھی کئی حادثات پیش آ چکے ہیں اور کئی لوگ جان سے جا چکے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.