عالم اسلام کو اپنی بقاو سالمیت کے لیے امریکی حصار سے باہر نکلنا ہو گا۔ سید علی سلیمان کاظمی

0

کھیوڑہ: عالم اسلام کو اپنی بقاو سالمیت کے لیے امریکی حصار سے باہر نکلنا ہو گا، امریکہ عالم اسلام کا بدترین اور مکار دشمن ہے، اسے جب بھی موقع ملا اس نے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان سے دو چار کیا۔

ان خیالات کا اظہار صدر شیعہ علماء کونسل سید علی سلمان کاظمی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی دوستی کو بدترین دشمنی میں بدلتے ہوئے مسلمان حکمرانوں نے متعدد باردیکھا عالم اسلام کو اپنی بقاء سالمیت کے لیے امریکی حصار سے باہر نکلنا ہو گا، امریکی حملہ قابل مذمت ہے پہلے ہی امریکی اشاروں پروطن عزیز کو بہت نقصان پہنچ چکا ہے حکومت قومی قومی غیرت کے منافی قدم نہ اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کے کھو جانے سے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا امریکہ نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت بڑی حماقت کی امریکی حملہ قابل مذمت ہے ہم اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

صدر شیعہ علماء کونسل سید علی سلمان کاظمی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا کے مسلمانوں کوامریکہ کی غلامی سے آزاد ہو جانا چاہیے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی ظالم امریکی فورسز کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔ ان شہدا اسلام نے جہاد، تقوی، عبادت اور امت کے درد سے بھرپور زندگی گزاری استعماری قوتیں ہمیشہ ان سے خائف رہتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے بدترین دہشت گردوں نے ان مجاہدین کو شہید کر کے بین الاقوامی قوانین اور انسنی قدروں کو پامال کیا ہے اور یقینا ظالموں کو اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ملت ایران اور شہیدا کے خاندانوں کو تعزیت و تبریک پیش کرتے ہیں اور منتقم برحق کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد ان مجرموں سے انتقام لے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.