سوہاوہاہم خبریں

جہلم میں کورونا کے وار جاری، مزید 5 مثبت کیسز رپورٹ، فعال کیسز کی تعداد 41 ہو گئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید5مریضوں کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، ضلع بھرمیں مثبت کیسیز کی شرح %2.19 رہی۔

اس وقت ضلع بھر میں 40 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ، انہیں گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 117684 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2596 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہو ئی، اب تک کل 2484 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 71 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 56523 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1115 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 30 اموات ہوچکی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.04 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2989 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 546918 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button