جہلم

ضلع جہلم میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ، بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

جہلم: ضلع بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، شہر کینٹ سمیت ضلع بھر کے گرجا گھروں ، مسیحی برادری کے گلی محلوں کو کرسمس کے موقع پر رنگ برنگی جھنڈیوں ،برقی قمقوں اور کرسمس ٹریز سے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایاجا رہا ہے ۔
مسیحی فیملیز کی طرف سے کر سمس کی خریداری بھی عروج پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث شہر بھر کی مارکیٹیں ،تجارتی مراکزرات گئے تک کھلے رہنے لگے ہیں ، پولیس نے کرسمس اور ہیپی نیو ائیر ز کے موقع پر گر جا گھروں کی سیکورٹی کا فول پروف سکیورٹی پلان تیار کر کے اس پر عملدرآمد شروع کر رکھا ہے ۔
تمام گرجا گھروں کی انتظامیہ کو گرجا گھروں میں داخلہ کیلئے واک تھرو گیٹ لگانے ،سکیورٹی گارڈز کو میٹل ڈیٹکٹر ز فراہم کرنے اور گرجا گھروں کے داخلی و خارجی راستوں ،راہداریوں ،چرچ کے اندر ، باہر مکمل سکیورٹی کیلئے کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کر دیئے ہیں ،چرچز کے اطراف اور قریبی چوراہوں پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔
25دسمبر علی الصبح پولیس گرجا گھروں کی سکیورٹی پر معمور ہو جائے گی جبکہ شہر کے بڑے چرچز کے باہر ایلیٹ فورس کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button