دینہ میں طوفانی بارش، بجلی کے پول، دیواریں، سائن بورڈز اور درخت زمین پر آ گرے

0

دینہ: گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ،طوفان کے باعث بجلی کے پول ،گھر وں کی دیواریں ، سڑکوں پر لگے سائن بورڈز و درخت زمین پر آ گرے ، بجلی کا نظام گھنٹوں معطل، کئی دیہات میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح دینہ میں ہونیوالی طوفانی بارش نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ،شدید طوفانی بارش کے باعث اکثر مقامات پر بجلی کے پول ،گھروں کی دیواریں ،سڑکوں پر لگے سائن بورڈز اور درخت زمین پر آ گرے ،بجلی کے پول گرنے سے شہر کے کئی علاقوں میں بجلی گھنٹوں تک غائب رہی۔

شدید بارش کے باعث گلیاں محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا ،ملحقہ دیہاتوں میں بھی بارش کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.