جہلماہم خبریں

جہلم میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والا جہلم پولیس کا ملازم ابدی نیند سو گیا

جہلم: تیز رفتار خاتون ڈرائیور کی ٹکر سے زخمی ہونے والا محافظ ابدی نیند سوگیا ،تیز رفتار ڈرائیو نگ کی وجہ سے خاتون نے محافظ بائیک کو ٹکر مار دی، موٹرسائیکل سوار دونوں محافظ گر کر زخمی ہو گئے، ایک شدید زخمی جبکہ دوسرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ایف آئی آر درج کرواتے ہو ئے محمد ثقلین محا فظ سیکٹر نمبر 5قوم اعوان ساکن پتھر ندی تحصیل پنڈدادنخان حال ملازم پولیس جہلم نے مو قف اختیار کیا کہ میں محافظ سیکٹر 5 جہلم ڈیو ٹی سرانجام دے رہا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں وکٹر بشیر موٹرسائیکل پر روٹین کی گشت کر رہے تھے جب گشت کے دوران ہم بلدیہ دفتر کے سامنے سے یوٹرن سے واپس شاندار چوک کی طرف مڑے تو پیرا غیب کی جا نب سے ایک کار ٹویوٹا کرولا جسے ایک خاتون جس کا نام (ح) ڈار کار نہایت تیزی سے چلاتے ہو ئے آئی اور ہماری موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے ہم دونوں سڑک پر گر گئے۔

انہوں نے بتایا حادثہ سے میں زخمی ہو گیا اور وکٹر بشیر کی بائیں ٹانگ فریکچر ہو گئی اور ہما ری سرکاری موٹرسائیکل کا بھی کافی نقصان ہوا۔ ہمیں DHQ ہسپتال لے جایا گیا۔ وکٹر بشیر دو دن ہسپتال داخل رہا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button