جہلماہم خبریں

جہلم میں مزید 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 1234 ہو گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 7 افراد کی کورونارپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 57کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 9 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 9 متوقع مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 48621 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1234 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔آج مزید 7 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1137 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ آج تک کورونا وائرس سے 31 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 34468 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 740 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 22 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 49 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button