جلالپورشریف، پنڈی سیدپور اور پنن وال میں دوکانداروں کی ناجائز منافع خوری عروج پر

0

جلالپورشریف، پنڈی سیدپور اور پنن وال میں دوکانداروں کی ناجائز منافع خوری عروج پر ،ہوٹل مالکان کریانہ سٹور پولٹری ریٹ ویگر اشیاء خوردونوش میں من مانے ریٹ، عوام شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔

ملاوٹ شدہ دودھ پینے کی وجہ سے بچے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، دودھ ملاوٹ ہونے ہونے کے باوجود ہوٹلوں پر ایک چائے کا کپ بیس روپے میں فروخت دوکانوں ہوٹلوں میں شدید غلاظت کے ڈھیر لگے نظر آتے ہیں لیکن محکمہ صحت ہوٹل اور سموسے پکوڑے بنانے والے غیر معیاری مصالحہ جات استعمال کرنے پر بچوں اور بڑوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

سموسے پکوڑے بنانے والے اور برگر پوائنٹ والوں منہ پر ماسک اور سرپر شاپر نما ٹوپی تو ڈلوادی مگر کھانے پینے کا میٹریل انتہائی ناقص استعمال ہورہا ہے، سموسے پکوڑے برگر پوئنٹ ویگر اشیاء خوردونوش انتظامیہ چیک نہ کرنے پر عوام میں انتہائی خطرناک بیماریاں پھیلنا شروع ہو گئی ہیں، علاقہ بھر میں اشیاء خوردونوش معیاری نہ ہونے گندگی کی وجہ سے روز بروز بڑھتی ہوئی بیماریاں انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔

عوام کی اعلیٰ افسران سے اپیل ہے کہ ان سموسے پکوڑے برگرپوائنٹ ہوٹلوں صفائی کے علاوہ غیرمعیاری اشیاء خوردونوش پر نوٹس لیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.