ڈاکٹرز بچوں کی صحت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمدسیف انور جپہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ مال نیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی، کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوئے جس میں تمام متعلقہ محکمہ جات نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے اس بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی سی جہلم نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بچوں کی صحت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا ہے کہ غذائی کمی کے شکار بچوں کے لیے محکمہ صحت خصوصی اقدامات کر رہا ہے جس میں ہر ماہ 300 شدید غذائی کمی کا شکار اور 600 درمیانہ درجہ غذائی کمی کا شکار بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے جس میں ان تمام بچوں کو خصوصی قسم کی غذائیں دی جاتی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ میں یکم اگست تا 8اگست بریسٹ فیڈنگ ویک منایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.