ڈومیلی

ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں ترقیاتی کام شروع، علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر

ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں ترقیاتی کام شروع، علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر، راجہ یاورکمال کی خصوصی کاوش سیری گھنیال تا پمڑالہ سڑک کی تعمیربڑاگواہ کی گلیوں کی تعمیر بھی شروع۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی گاؤں بڑاگواہ اور گردونواح میں گلیوں اور نالیوں کا کام شروع کر دیا گیا۔ سیری گھنیال تا پمڑالہ روڈ مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما و ایم پی اے راجہ یاور کمال کی خصوصی کاوشوں اور راجہ معروف کی خصوصی دلچسپی سے بڑاگواہ اور گردونواح ترقیاتی کام شروع کیے گے۔

ان سب ترقیاتی کاموں میں حکومت نے 90 لاکھ کی گرانٹ منظور کی جس پر اہل علاقہ نے راجہ یاور کمال کا شکریہ ادا کیا۔ ان سب ترقیاتی کاموں میں اہم کردار راجہ معروف عابد کا بھی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ راجہ معروف عابد نہایت ہی مخلص انسان ہیں اور اپنے علاقے کے ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ اس وقت ان تمام تر قیاتی کاموں کی ذمہ داری راجہ معروف عابد کو ہی سونپی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close