دینہاہم خبریں

دینہ کا 16 سالہ فرسٹ ایئر کا طالب علم نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

دینہ: نواحی علاقہ کا 16سالہ فرسٹ ایئر کا طالب علم سرائے عالمگیر نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق،2روز گزر جانے کے باوجود ابھی تک لاش کا کچھ پتا نہ چل سکا ،والدین پر غشی کے دورے ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ سوہن کے رہائشی ساجد بھٹی کا 16سالہ بیٹا فرسٹ ایئر کا طالب علم آصف محمود اپنے دوستوں کے ہمراہ نہانے کے لئے سرائے عالمگیر نہر پر گیا ہوا تھا جہاں پانی کی تیز لہروں نے اسے ڈبوچ لیا اور وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

امدادی ٹیموں کی طرف سے نوجوان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے مگر 2روز گزر جانے کے بعد بھی نوجوان کی لاش کا کچھ پتا نہ چل سکا ،والدین پر غشی کے دورے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button