نظریات و اساس کی ترجمانی و حفاظت انسان کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہے، علامہ قمر حیدر زیدی

0

دینہ: اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور محمد ؐ و آل ؑ محمد افضل الکائنات ہستیاں ہیں جن کی اطاعت ہر مسلمان پر واجب ہے قرآن و اہلبیت ؑ نہ جدا ہونے والے رہبر و رہنماء ہیں جن سے توسل کر کے اہل ایمان حوض کوثر پر پہنچیں گے افکار قرآنی کو سمجھنے کیلئے دامن محمد ؐ و آل ؑ محمدؐ سے روحانی وابستگی ضروری ہے نیک سیرت علماء و فقراء اسلام کے مبلغ و مروج ہیں جنکی قربانیوں سے ہر دور میں اسلام نے طاقت حاصل کی۔

یہ بات علامہ قمر حیدر زیدی مرکزی ترجمان ٹی این ایف جے پاکستان نے سید ضیاء الحسن نقوی مرحوم فرزند سید اخلاق حسین نقوی جنرل سیکرٹری ٹی این ایف جے ضلع جہلم کی مجلس ترحیم برائے ایصال ثواب امام بارگاہ ہڈالہ سیداں میں کہی۔ مولانا شفقت علی نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا نظریہ اساسی کلمہ طیبہ ہے جسکی حفاظت ہر پاکستانی پر واجب ہے نظریات و اساس کی ترجمانی و حفاظت انسان کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہے۔

علامہ بشارت حسین امامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سید ضیاء الحسن مرحوم تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے بنیادی اصولوں ولایت محمد ؐ و آل ؑ محمدؐ و عزائے حسین ؑ کے بہترین مروج و مبلغ تھے جنہوں اپنی ساری زندگی اپنے قائد آغا سید حامد علی شاہ موسوی اور مرکز علی مسجد سے عملی وابستگی کا ثبوت دیاجسکی بدولت وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے اور انکی جدائی قوم دیر تک محسوس کرے گی، مجلس ترحیم سے مرکزی وفد میں شریک علماء نے پسماندگان سے آقائے موسوی کی طرف سے اظہار تعزیت پیش کیا۔

مجلس ترحیم سے ذاکر ندیم جعفری،مولانا شیراز،علامہ خورشید حیدر جوادی ،مولانا تصور نقوی نے بھی خطاب کیا،آخر میں ملک و ملت کی کامیابی و کامرانی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.