یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی کا مقصد غریب ،یتیم ،بیوہ اور مستحق لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ سعدیہ خان

0

ڈومیلی: سعدیہ خان صدریوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی جمعرات کو بڑاگواہ میں دورہ کریںگی،8دسمبر کو جنڈالہ میں ہونے والے میڈیکل کیمپ کے حوالے سے عہددران و ممبران سے مشاورت ہوگی۔

سعدیہ خان راجہ صدر یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی نے اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مورخہ 29نومبربروز جمعرات کو بڑاگواہ کا دورہ ہوگا،جس میں یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی کے عہدیداران و ممبران سے آٹھ دسمبر کو جنڈالہ گاؤں میں ہونے والے میڈیکل کیمپ کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی کی باڈی میں مزیداضافے کیلئے سب سے مشاورت کرکے نئے عہددران اور ممبران کا اعلان کیاجائے گا،اورالعصر سکول سسٹم بڑاگواہ کا بھی دورہ کرکے بچوں سے ملاقاتیں کروں گی،ہمارا مقصد غریب ،یتیم ،بیوہ اور مستحق لوگوں کی خدمت کرناہے، ہم اپنی فاؤنڈیشن کو مزید اوربہتر بنا رہے ہیں، جلد نئے پروگرام لائیں گے،جس سے مستحق افراد مفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم دن رات بھرپورکام کررہی ہے ،میں ان سب کی شکرگزار ہوں جو اپنے قیمتی وقت سے نکال کر نیک کام کے لئے ٹائم دیں رہے ہیں۔میراانکے ساتھ تعاون جاری رہے گا،میں محمدرمضان بانی فاؤنڈیشن کی مشکورہوں جنہوں نے انسانیت کی خدمت کیلئے یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن کو بناکرہم سب کوموقع دیا کہ ہم بھی انکے ساتھ مل کر خدمت کرسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.