خانوادہ رسول ﷺ کو منافقین نے دھوکے سے بلا کر شہید کیا، امیر عبدالقدیر اعوان

0

دینہ: ماہ محرم الحرام کی ابتداء ہی عظیم قربانی سے ہوتی ہے کہ امیر المومنین حضرت عمر فاروق ؓ کو شہید کیا گیا وہاں پر بھی منافقین نظر آتے ہیں،خانوادہ رسول ﷺ کو منافقین نے دھوکے سے بلا کر شہید کیا ،یہ عظیم قربانیاں صرف اس لیے دی گئیں کہ اسلام زندہ رہے جان چلی جائے اس راہ میں پرواہ نہیں لیکن اسلام کا ہر اصول سربلند ہونا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر سالکین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں بھی اپنے آپ کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم کس کے ساتھ کھڑے ہیں،موجودہ وقت میں ہمارے کمزور فیصلوں نے ہمیں کشمیر پر پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے حالانکہ کشمیر کی تقسیم ہی پاکستان کے نام پر ہوئی تھی ہمیں اپنے اُسی مضبوط موقف پر واپس آنا ہوگا ہمارے پاس سب سے بڑا ہتھیار جہاد کا ہے جس کو ہم فراموش کر بیٹھے ہیںاور یہ فیصلہ ہماری حکومت نے کرنا ہے عوام اگر یہ قدم اُٹھائے گی تو یہ درست نہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھائی جس کرب سے گزر رہے ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے اُن پر بھی ایک کرب وبلا کی کیفیت ہے ،دنیا میں جہاں بھی مسلمان بستے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ان بھائیوں کا ساتھ دیں ،اسی طرح جہاں پر بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے ان ہاتھوں کو روکنا بھی بحیثیت امت محمد ی ہماری ذمہ داری ہے۔

آخرمیں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے ملکی سلامتی ،بقا اور کشمیر ی بھائیوں کی آزادی اور امن کے لیے بھی خصوصی دعا فرمائی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.