جہلماہم خبریں

جہلم میں جوئے کے اڈے قائم، غریب عوام خوشحالی کے لالچ میں خون پسینے کی کمائی لٹانے لگے

جہلم: اندرون شہر کے گلی محلوں میں جوئے کے اڈے قائم ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ، جوئے کی لعنت نے پنجے گاڑ لئے ، غریب عوام خوشحالی کے لالچ میں خون پسینے کی کمائی لٹانے لگے ، مزدوروں کے چولہے بجھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے قبرستان چوک، مشین محلہ ، بلال ٹاؤن ، کالا گجراں ، چونترہ سمیت اندرون شہرمیں جوئے کے اڈے قائم ہو چکے ہیں جہاں راتوں رات امیر بننے کے سنہرے خواب دکھائے جاتے ہیں اس طرح سادہ لوح افراد کو جال میں پھنسا کر ہزاروں لاکھوں روپے روزانہ کی بنیاد پر اینٹھے جا رہے ہیں ۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے جواریوں نے موبائل یونٹ بھی قائم کررکھے ہیں ۔ جہاں بااثر مافیا کرکٹ میچوں ،پرائز بانڈز پر بھی جوا ء کروا کے غریب شہریوں سے لاکھوں روپے اینٹھ رہے ہیں،اس کالے دھندے میں ملوث بااثر افراد کو متعلقہ پولیس کے ملازمین کی آشیر باد حاصل ہے۔

دن اور رات کے اوقات میں انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ جواء مراکز کھلے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی بازیاں لگا کر لوٹ مار کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں ۔شہریوں نے آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button