دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 2359 ہو گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جہلم میں آج مزید 1 فرد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ ضلع بھر میں تک مثبت کیسیز کی شرح %0.71 رہی۔ اس وقت ضلع بھر میں 7 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 95852 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2359 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک کل 2285 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 34691 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 878 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اور کورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.62 ہے۔

ضلع بھرمیں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 2834 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 93817 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button