پڑی درویزہ

وٹرنری اسسٹنٹ VD پڑی درویزہ نے علاقہ میں گھریلو مویشیوں کو کوئی ویکسین نہیں لگائی۔ محمد اسلم، طارق محمود

پڑی درویزہ: وٹرنری اسسٹنٹVD پڑی درویزہ نے علاقہ میں گھریلو مویشیوں کو کوئی ویکسین نہیں لگائی، مہوکھر جیسی خطرناک بیماریوں کا خدشہ ، نوٹس لیا جائے۔ محمد اسلم اور طارق محمود کا مشترکہ مطالبہ

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ڈھوک فتح محمد اور چھبر سیداں کے رہائشی مویشی پال طارق محمود نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وٹرنری ڈسپنسری کے انچارج وٹرنری اسسٹنٹ نے موسمی اعتبار سے علاقہ بھر میں گھریلو مویشیوں کو موسمی بیماریوں سے بچاؤ کی کوئی ویکسین نہیں لگائی جس کی وجہ سے اب گھریلو مویشیوں کو خطرناک بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

اس صورت حال کے پیش نظر دونوں گھریلو سطح کے مویشی پالوں محمد اسلم اور طارق محمود نے مشترکہ طور پر ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ضلع جہلم اور ڈپٹی دسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر تحصیل سوہاوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وٹرنری اسسٹنٹ پڑی درویزہ وٹرنری ڈسپنسری کو ہدایت دیں کہ وہ دوران ڈیوٹی صرف ذاتی مصروفیات کی بجائے سرکاری فرائض کے مطابق ڈسپنسری میں رہ کر خدمات انجا م دیا کریں نیز دیگر گھریلو مویشیوں کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے مویشی مالکان سے بھی تعاون کیا کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button