جہلماہم خبریں

کورونا ایک اور زندگی نگل گیا، جہلم کا چمپئن ذیشان کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گیا

جہلم: کورونا وائرس ایک اور نوجوان کی زندگی نگل گیا، جہلم کا چمپئن ذیشان کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گیا، ہر انکھ اشکبار، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق سابق مسٹر جہلم ذیشان علی مختصر علالت کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا، خاندانی ذرائع کے مطابق ذیشان علی باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں مسٹر جہلم کا ٹائٹل جیتنے کے بعد پنجاب کے مقابلوں کی تیاری میں مصروف تھا، تقریباً دس روز پہلے کورونا وائرس کی وجہ سے سول اسپتال کی کورونا وارڈ میں داخل کیا گیا۔

ایک ہفتے سے زائد کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے آج زندگی کی بازی ہار گیا، موت کی خبر سننے کے بعد ذیشان علی حلقہ احباب سکتے میں آگئے، کسی کو زیشان علی کی موت کا یقین نہیں آرہا تھا۔

نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کردی گئی، نمازہ جنازہ میں سماجی سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پھول جیسا مسکراتا ہوا نوجوان ہر انکھ کو روتا چھوڑ گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button