ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ 15 فروری کو پنڈدادنخان میں کھلی کچہری لگائیں گے

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ 15 فروری کو گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج فار بوائزپنڈ دادانخان میں کھلی کچہری لگائیں گے ۔

کھلی کچہری میں ڈی سی جہلم کوتحصیل پنڈدادنخان کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا جائے گا، سائلین اپنے مسائل کی سنوائی اور فوری حل کے لئے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج فار بوائزپنڈ دادانخان میں دن 2:30 بجے تشریف لائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنرپی ڈی خان احمد فرازسمیت ضلع بھر کے مختلف محکموں کے افسران کو کھلی کچہری میں شرکت کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ پنڈ دادنخان کے عوام کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.