جہلم

ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 42 برسی کے سلسلہ میں جہلم میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

جہلم: اسی مٹی میں پیدا ہوا ہوں اور اسی مٹی میں دفن ہونا چاہتا ہوں، ملک پاکستان کو ایٹمی طاقت،ختم نبوت اور غریب عوام کو اپنے حق کی آواز بلند کرنے کیلئے زبان دینے والا عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کے حصول اور امت مسلمہ کے عظیم اور عوامی لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی 42 برسی کے سلسلہ میں پی پی پی ضلع جہلم نے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں شہدا اور بالخصوص شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوام اور ملک پاکستان کی خدمات انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مقررین محمد اشتیاق پال ضلعی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی جہلم، راؤ محمد یونس صدر پیپلز ٹریڈ ونگ جہلم،سینئر رہنما پی پی پی طارق نسیم بٹ،راؤ اسد راجپوت جبکہ خصوصی دعا حافظ سرفراز نے بذریعہ فون کرائی دیگر شرکاء میں ڈاکٹر کوثر ناہید انور سابق سیکرٹری انفارمیشن، مہر قیصرودیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دیگر سیاستدانوں کی ملک نہیں چھوڑا بلکہ اپنی مٹی میں دفن ہوئے اور ان کے خاندان کی قربانیاں عوام کیلئے مشعل راہ ہے کہ مفادات کی سیاست سے عوام کی خدمت نہیں کی جاتی بلکہ اس کا عملی نمونہ ہی آپ کو عوام کے دلوں میں زندہ رکھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آمر کے سامنے جھکنے کی بجھائے پھانسی کا پھندا جھول لیا مگر آمر اور اس کیحواریوں کو عوامی محبت کا درس چھوڑ گئے جس کی وجہ سے بھٹو کا نام آج بھی زندہ ہے ہر سال ان کی برسی سالگرہ یوم تاسیس و دیگر تقریبات کے ذریعے زندہ ہے جبکہ آمر کا ذکر کرنے والا کوئی نہیں بلکہ اسکی گود میں پلنے والی سیاسی قیادت اور اسکی اپنی اولاد بھی اس کا نام نہیں لے رہی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی لیڈر عوام کے دلوں میں بستی ہے جس نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامعہ پہنایا، آخر میں طارق نسیم بٹ نے معروف شاعر نصیر کوی کی نظم،،،ہر گھر سے بھٹو نکلے گا، تم کتنے بھٹو مارو گے پڑھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button