سوہاوہ

سوہاوہ میں نامعلوم چور نامور شاعر زمان اختر زمان کی دوکان کا صفایا کر گئے

سوہاوہ کے نامور پنجابی/ پوٹھوہاری شاعر، ”کچیاں کندھاں” کے مصنف زمان اختر زمان کی دکان پر چوری کی واردات، نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے، ڈی پی او جہلم نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فخر سوہاوہ نامور پنجابی/پوٹھوہاری شاعر، ”کچیاں کندھاں ” کتاب کے مصنف زمان اختر زمان کی پنجاب چپل سٹور پر چوری کی واردات کی گئی۔ نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چرا لے گئے۔

یاد رہے کہ اپنے منفرد ڈیزائن اور پائیداری کی وجہ سے سوہاوہ کی چپل ملک بھر میں مشہور ہے اور جی ٹی روڈ سے گزرنے والے اکثر ٹرانسپورٹرز سوہاوہ سے چپل کی خریداری بڑے شوق سے کرتے ہیں۔

زمان اختر زمان نے ضعیف العمری اور عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنا رزق حلال کمانے کے لئے سوہاوہ کی معروف چپل مارکیٹ میں اپنی دکان بنا رکھی ہے جس سے وہ اپنی گزربسر کررہے ہیں۔ انکے ساتھ پیش آنے والی یہ واردات انتہائی قابل مذمت ہی نہیں بلکہ اس بات کی متقاضی ہے کہ متعلقہ ادارے اس واردات کا سراغ لگانے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ جوکہ بزرگ شہریوں کی فوری داد رسی کا جذبہ رکھتے ہیں سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ زمان اختر زمان جیسے بزرگ اس قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں انکے ساتھ اس طرح کی واردات شدید ذہنی دباو کا سبب ہے جس کا مداوا کرنے کے لئے اس واردات کا سراغ لگانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جانا چاہئے۔

آخری اطلاع کے مطابق ڈی پی او جہلم نے چوری کی واردات کا نوٹس لے لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button