یونین کونسل گولپور میں گرین اینڈ کلین پروگرام کے تحت صفائی اور پودوں کی شجرکاری کا آغاز

0

پنڈدادنخان: پورے پاکستان کی طرح موسم بہار کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے گرین اینڈکلین پاکستان کے تحت پنڈدادنخان کی یونین کونسل گول پور میں بھی نئے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا اور یونین کونسل گول پور کے متعدد موضع جات میں اس پروگرام کے تحت سینکڑوں کی تعداد میں درخت لگائے جائیں گے۔

اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب یونین کونسل گولپور کے آفس میں منعقد ہوئی جس کے میزبان چیئرمین یونین کونسل گولپور ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ تھے تقریب میں یونین کونسل کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی مہمانوں نے شرکت کی جن میں بار کونسل پنڈدادنخان کے صدر چودھری سوھنداخان نے اپنی تمام کابینہ کے ساتھ شرکت کی جبکہ دیگر شرکاء میںایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ، مقامی این جی اوز کے روح رواں یوسف ناز اور دیگر افراد نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

تقریب میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے انسانوں کے لئے پودوں کی اہمیت اور صفائی نصف ایمان کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھانہ پنڈدانخان کا ایس ایچ او عبدالغفور بٹ نے جہاں گرین اینڈکلین پاکستان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے مقامی کمیونٹی کو یہ بھی یقین دلایا کہ میری تعیناتی کے دوران جس شخص کو بھی تھانہ سے متعلقہ کام ہو وہ بغیر کسی سفارش اور خوف کے میرے پاس آ سکتا ہے اور میں نے پہلے بھی ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کیے ہیں اور آئندہ بھی تمام زندگی انشاء اللہ میرٹ پر ہی فیصلے کروں گا جبکہ مقامی کمیونٹی کی محبت ہے کہ انہوں نے مجھے ہر موقع پر یاد رکھا۔

بعد ازیں یونین کونسل گول پور کے لان میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا، چیئرمین یونین کونسل گول پور ڈاکٹر نصیر احمد نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.