جہلماہم خبریں

سول ہسپتال جہلم کے ڈاکٹر عدنان نجف کے بھائی کو مخالفین نے گولی مار دی، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

جہلم: جی ٹی روڈ سراے عالمگیر میں مخالفین کی فائرنگ سے ڈاکٹر عدنان نجف کا بھائی ذیشان نجف شدید زخمی، ہسپتال منتقل، چار نامزد ملزمان سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 2 اور 3 جون کی درمیانی رات سول ہسپتال جہلم کے معروف چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر عدنان نجف کا بھائی ذیشان نجف اپنے بھائی رضوان نجف کے ہمراہ اپنی گاڑی پر سوار ہوکر سراے عالمگیر سے جہلم آرہے تھے کہ ٹول پلازہ کے قریب جب پہنچے تو پیچھے سے تعاقب کرتے ہوئے آنے والی دو گاڑیوں نے آگے جاکر ذیشان نجف کی گاڑی پر اندھا دھند گولیاں برسانا شروع کردی جس کے نتیجے میں زیشان نجف شدید زخمی ہوگیا۔

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمی نوجوان زیشان نجف کو طبعی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں راولپنڈی ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ذیشان نجف کے بھائی کی مدعیت میں چار نامزد ملزمان خالد حسین، ذیشان خالد، ناظم حسین، شاہد بلا سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور پولیس نے مختلف علاقوں میں گرفتاریوں کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button