کھیوڑہ

کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی کو تحصیل کونسل پنڈدادنخان میں ضم کر دیا گیا

کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی کو تحصیل کونسل پنڈدادنخان میں ضم کر دیا گیا، ضلع جہلم میں سے قومی خزانے میں ریونیو کی مد میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کو تحصیل کونسل میں ضم کرنا کھیوڑہ شہر کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے اب کھیوڑہ کے شہریوں کو اپنے مسائل کے لیے پنڈدادنخان جانا پڑے گا اور کھیوڑہ شہر کے سیاسی نمائندوں کو اس مسئلہ پر تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اپنے شہر کی بہتری کے لیے حق کی آواز بلند کرنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر ضلع جہلم میں آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا شہر ہے اور ریونیو کی مد میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر اور ایشیاء کی سب سے بڑی کان نمک بھی کھیوڑہ شہر میں ہے مگر افسوس کہ کھیوڑہ شہر کو پر موڈ کر کے پنجاب کاسب بڑا سیاحتی مرکز کھیوڑہ شہر کو بنانے کے بجائے کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی کو تحصیل کونسل پنڈدادنخان میں ضم کر دیا گیا جو کھیوڑہ کے شہریوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے کئی سالوں سے جو حکومت بھی برسراقتدار میں آئی کھیوڑہ شہر کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔

دنیا بھر سے ملکی و غیر ملکیوں کی بہت بڑی سیاحوں کی تعداد سالٹ مائن کے وزٹ کے لیے آتی ہے مگر کھیوڑہ شہر کو ایک ماڈل ٹاؤن کا درجہ دینے کی ہمیشہ کھیوڑہ شہر کو ڈی گریٹ کیا گیا کھیوڑہ شہر تحصیل کونسل میں ضم ہونے کے بعد شہریوں کو صفائی پانی و دیگر مسائل کے لیے پنڈدادنخان تحصیل کونسل کے چکر لگانے پڑیں گے۔

ابھی بھی وقت ہے کہ کھیوڑہ شہر کے تمام سیاسی سماجی شخصیات کو تمام سیاسی اختلافات ختم کر کے متحد ہو کر کھیوڑہ شہر کا سٹیٹس بحال کروانے کے لیے عملی اقدام اٹھانا پڑے گا اگر اس وقت بھی کھیوڑہ کے شہریوں نے اتفاق نہ کیا تو شہر کے حالات بد سے بدتر ہوتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button