ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری دو سال کیلئے جماعت اسلامی ضلع جہلم کے امیر منتخب

0

دینہ: جہلم میں جماعت اسلامی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے اراکین کے انتخاب کے نتائج کا اعلان کیا اور دوسال کیلئے ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کو جماعت اسلامی ضلع جہلم کا امیر منتخب کیا گیا، اس کا اعلان ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب نے کیا۔

ڈاکٹر طارق سلیم نے ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کیلئے استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی واحد سیاسی و دینی جماعت ہے جس میں قیادت تبدیل ہوتی رہتی ہے ،یہاں باپ کے بعد بیٹا صدر نہیں بنایاجاتاجماعت اسلامی کی ذمہ داری ایک سعادت بھی ہے اور آزمائش بھی کیونکہ روزقیادت ہر ذمہ دار سے اسکی ذمہ داری کی بابت باز پرس کی جائے گی۔

ان سے پہلے عبدالحمید جہلمی امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.