ڈومیلیاہم خبریں

ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں سوزوکی اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق ، خاتون شدید زخمی

ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں ٹریفک کا خو فناک حادثہ ، تیز رفتارلو ڈر سوزو کی نے مو ٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا ، میاں جاں بحق بیوی شدید زخمی ، سوزوکی ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر مو قع سے فرار اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈو میلی مو قع پر پہنچ گئی ، مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈومیلی کے نواحی علاقہ ڈھوک صوبہ ڈو میلی کے رہائشی غلام محمد ولد محمد شریف ڈو میلی سے اپنی بیوی کے ہمراہ مو ٹر سائیکل پر اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار سوزوکی نمبری 4006-GATنے ٹکر دے ماری جس سے مو ٹر سائیکل سوار غلام محمد ز خمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ان کی بیوی شدید زخمی ہو گئی جنہیں فوری طور پر ڈومیلی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سو زو کی ڈر ائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی پو لیس تھانہ ڈو میلی مو قع پر پہنچ گئی ، بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button