جہلم

مستحق افراد کو ڈھونڈ کر ان کی مدد کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ہم پر راضی ہو جائے گا۔ میاں محمد ساجد

جہلم: اللہ تعالیٰ نے جن لوگوں کو فراوانی سے دولت دی ہے ، ان کافرض ہے کہ وہ ان ضرورت مندوں کا خیال رکھیں جو مالی مجبوریوں کیوجہ سے مسائل میں مبتلا ہیں غریب اور بے سہارا لوگوں کی دعاؤں سے نہ صرف غریبوں پر خرچ کرنے والوں کو زہنی اور روحالی سکون ملتا ہے بلکہ ان کی دولت میں بھی اللہ تعالیٰ مزید برکت ڈالتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب پرنٹ میڈیا کے صدر میاں محمد ساجد نے المدد دستر خوان کی روزہ افطاری کے موقع پر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت ضرورت منداور مستحق افراد کو کھانا فراہم کر رہے ہیں ، اور ان کی خوشیوں میں پیش پیش ہیں کیونکہ ہمارا ایمان ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل ایمان کی دولت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حضور نبی کریم ﷺ کے امتی ہیں ، پچھلے نبیوں اور رسولوں کی قوموں کی ایک غلطی پر غرق کردیا جاتا تھا ، حضرت موسیٰ ؑ کی قوم کو ہفتے کی دن مچھلی کھانے سے منع کرنے کی حکم عدولی پر بند ربنا دیا گیا، یہ گناہ شراب پینے اور فروخت کرنے ، یتیم کا مال کھانے سے بہت چھوٹا ہے ، مگر ہمیں ہمارے کملی والے آقا ﷺ کی دعاؤں کے بدلے ہم سے بڑے سے بڑا گناہ بھی سرزد ہو نے پر بھی ہماری شکلیں تبدیل نہیں ہوتیں اور ہمارا اللہ ہمارے گناہوں پر پردہ ڈال دیتا ہے۔

انہوں نے مخیر حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد کو ڈھونڈ کر ان کی مدد کریں تاکہ اللہ تم پر راضی ہو جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button