سوہاوہ میں ننھے بچوں نے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی

0

سوہاوہ: کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و جبر کے خلاف ملک بھر کی طرح سوہاوہ میں بھی آل پاکستان پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن سوہاوہ نے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد اور صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ناصر کیانی نے کی بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پاکستانی اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے احتجاجی ریلی کا آغاز بس اسٹاپ سوہاوہ سے ہوا جو کہ گورنمنٹ کیپٹن حسنات ہائی سکول میں اختتام پذیر ہوئی۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہویے مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیری مسلمانوں کی آزادی تک پاکستان کا بچہ بچہ اپنی افواج اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، بچوں نے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان سمیت افواج پاکستان کے حق اور بھارتی فوج کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.