جہلم

جہلم میں دون کی بارش نے میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹیشن برانچ کے کاموں کا پول کھول دیا

جہلم: شہر و گردونواح میں گزشتہ 2 روزہ جاری رہنے والی بارشوں نے میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹیشن برانچ کے کاموں کا پول کھول دیا، اندرون شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا، نالوں کی صفائی نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر پھیل کر تالابوں کی منظر کشی کرنے لگا، طالبعلموں ، سرکاری ملازمین سمیت دکانداروں اور راہ گیروں کی مشکلات میں اضافہ ، متاثرین کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں گزشتہ 2 روز وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارشوں کا پانی شہر کی سڑکوں، گلی محلوں میں کھڑا ہو گیا، نشیبی علاقوں میں پانی جمع رہنے سے مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت پانی نکالنے کے اقدامات کئے ، سڑکوں کے دونوں اطراف بنے نالوں کی صفائی نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر پھیل گیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تاجروں اور شہریوں کا کہنا تھا کہ اندرون شہر کے بازاروں ، گلی محلوں میں میونسپل کمیٹی کا شعبہ سینٹیشن کا عملہ صفائی ، ستھرائی کے کام پر پوری طرح توجہ نہیں دیتا جس کیوجہ سے نالیاں اور گٹر بند ہونے سے بارشی پانی نالیوں میں جانے کی بجائے سڑکوں اور گلیوں میں بہنا شروع ہو جاتا ہے جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
شہریوں ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کو اندرون شہر کے گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button