جہلم

فلسطینیوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ کی خاموشی کسی ظلم سے کم نہیں۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: اسرائیل نے پوری دنیائے اسلام کو یرغمال بنا رکھا ہے ، فلسطینیوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ کی خاموشی کسی ظلم سے کم نہیں۔

ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی خواتین اور معصوم بچوں پر بیت المقدس میں اسرائیل کی ظالم افواج کی یلغار اور شہری آبادی پر بمباری اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر فلسطینیوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ کا مغربی ممالک اور خاص طور پر مسلم ممالک کی خاموشی کسی بڑے ظلم سے کم نہیں ، اقوام متحدہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس سے قوم مطالبہ کرتی ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر لگام ڈالی جائے اور اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کے صدر طیب اردگان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ بیت المقدس مسجد اقصیٰ اور مظلوم فلسطینیوں کے قتل پر عملی طور پر اقدامات اٹھا کر اسلام کے ہیرو بن چکے ہیں ، دیگر اسلامی ممالک کو بھی چاہیے کہ اس نازک مسئلہ پر اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر مشترکہ لائحہ عمل طے کرتے ہوئے اسرائیل کے ظلم و ستم کو روکنے اور بیت المقدس کو آذاد کرانے کے سلسلے میں عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ57 اسلامی ممالک کی مشترکہ افواج آخر کس مقصد کے لیے بنائی گئی تھی ایک چھوٹے سے ملک اسرائیل نے پوری دنیا میں اسلام کو یرغمال بنا رکھا ہے اب وقت آچکا ہے کہ پوری اسلامی دنیا متحد ہوکر فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button