پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
جہلماہم خبریں

لاک ڈاؤن کھولنے پر جہلم کے شہریوں نے کورونا وائرس کے وجود پر سوال اٹھا دیئے

جہلم: شہر میںکورونا وائرس مشکوک، لاک ڈاؤن کھولنے پر شہریوں کا وائرس کے وجود پر سوالیہ نشان، اکثریت وائرس کی موجودگی سے انکاری۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح جہلم شہر میں کورونا وائرس مشکوک ہو چکا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد اس حوالے سے حکومتی اعدادو شمار پر ہر گز یقین کرنے کو تیار نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں رہتے ہوئے چند سو کیسز بتائے جاتے تھے جو بعد ازاں بڑھ کر ہزاروں میں چلے گئے اس کے باوجود ہر چیز کو کھول کر شہریوں کو فری کر دیا گیا ہے اور شہری ہجوم بن کر خریداری کرنے میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اس سے کورونا وائرس کا معاملہ مشکوک ہو جاتا ہے۔

شہریوں کو اکثریت اب تک کورونا وائرس کی موجودگی سے ہی انکاری ہے اور بعض منچلے اس کو ایک سازش یا حکومتی پلان کے طور پر پیش کرتے ہیں جبکہ بعض مذہبی طبقے اس کو مخصوص مسالک کے خلاف سازش بھی قرار دے رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close