14 فروری کواسلامی جمعیت طلبہ جہلم نے حیا ڈے کے طور پر منایا۔ عبدالرحمن فیصل

0

دینہ: پاکستان میں نظریہ پاکستان اور اسلامی روایات کی امین اسلامی جمعیت طلبہ نے پاکستان بھر میں 14 فروری کو حیا ڈے منانے کی حسین روایت کو جنم دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار عبدالرحمن فیصل ناظم اسلامی جمعیت طلبہ شہرنے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکیا انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان کی طرح ضلع جہلم میں بھی جگہ جگہ حیا واک اور حیا سیمینارز کا انعقاد کیا گیا، حیا ڈے کو طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ میں بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر یورپ کا کلچر ویلنٹائن ڈے معاشرے میں عام ہوگا تو اس سے معاشرے میں فحاشی عام ہو گی جو کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے خطرناک بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ جہلم جمعیت کی کوششوں کے نتیجے میں شہر کے طلبہ کی اکثریت نے ویلنٹائن ڈے کو مسترد کیا اور مسلمانوں کے نظریات کے ساتھ کھیلی جانے والی جنگ کو روکا ہے اور اس کے مقابلے میں حیا ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ اسلامی جمعیت طلبہ آئندہ بھی طلبہ میں مثبت شعور اجاگر کرکے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیتی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.