دینہاہم خبریں

کورونا وائرس؛ عوام جتنے محدود رہیں گے اتنے ہی محفوظ رہیں گے۔ راجہ یاور کمال، چوہدری ظفر اقبال

دینہ: عوام کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرکے اپنے آپ کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنا ہے کیونکہ آپ جتنے محدود رہیں گے اتنے ہی محفوظ رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے اپنے حلقوں کے دورے کرنے کے بعد لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان، ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس اور محکمہ صحت کے تمام ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف، پیرا میڈیکل سٹاف عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہیں جبکہ ہم بھی اپنے حلقہ کے لوگوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں
ممبران اسمبلی نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں اس کورونا وائرس سے محفوظ رکھے جبکہ تمام لوگ اپنی نماز ادا کرنے کے بعد خصوصی دعائیں مانگے یقیناً اللہ تعالی غفور و رحیم ہے وہ ہم پر رحم اور کرم ضرور کرے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button