چک نظام پل کی تعمیر پر عوامی مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، فواد چوہدری

0

پنڈدادنخان: چک نظام پل کی تعمیر پر عوامی مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا،حلقہ کی عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا کسی بھی ایسے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے جو عوامی مفاد کے خلاف ہو ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان چک نظام پل کے مجوزہ منصوبے پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی پنڈدادنخان کے وفد نے راجہ ارشد خان اور چوہدری جاوید کی سربراہی میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور چک نظام پل کی تعمیر سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔

فواد چوہدری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایسے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے جو عوامی مفاد کے خلاف ہو حلقہ کی عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری ذمہداری ہے آنے والے اگلے ہفتے میں خود جاکر ساری صورت حال کو دیکھوں گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پنڈدادنخان کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ علاقے کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا۔

واضع رہے کہ چک نظام پل کا مجوزہ نقشہ جو ڈھنگوال کے مقام پر بنایا جارہا ہے جس سے تحصیل پنڈدادنخان کی سات ہزار ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو جائے گی اور سات دیہات مکمل طور پر دریا برد ہو جائیں گے پل کی تعمیر سے ملکوال کی سیاسی شخصیات کو مالی فائدے کے لیئے پل کے مقام کو تبدیل کیا گیا تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.