سوہاوہاہم خبریں

پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے شامل ہو گی۔ چوہدری تسنیم ناصر

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے شامل ہو گی۔ ضلع جہلم میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کوشش کریں گے، سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا عبدالغفار کی رہائش گاہ ڈھوک مغلاں سوہاوہ میں پارٹی کے اجلاس سے چوہدری تسنیم ناصر گجر کا خطاب ۔

تفصیلات کے مطابق انتخابا ت 2018ء کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کا پہلا اجلاس سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25مرزا عبدالغفار کی رہائش گاہ ڈھوک مغلاں سوہاوہ میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ضلع صدر پی پی پی و سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 66چوہدری تسنیم ناصر گجر تھے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار نے کی ۔

اجلاس میں انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنان کی کارکردگی پر غور کیا گیا جو خلا رہے یا کوتائیاں ہوئیاں ہوئیں انہیں دور کرنے کی کوشش کے لیے زور دیا گیا ۔ اجلاس میں تحصیل سوہاوہ کی متعدد یونین کونسلوں سے پیپلز پارٹی کے سر کردہ کارکنان شامل تھے ۔ یونین کونسل پھلڑے سیداں ، پنڈمتے خان ، ڈومیلی ،سوہاوہ ،کوہالی وغیرہ سے کارکنان شامل تھے ۔

مہمان خصوصی چوہدری تسنیم ناصر گجر نے اجلاس کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کم یا زیادہ ہونے سے پارٹی کی اہمیت میں کمی نہیں آسکتی انہوں نے پارٹی کے 10,000ووٹر ز کے متعلق کہا کہ وہ ان کا دل سے احترام کرتے ہیں کیونکہ یہ اصل میں نظریاتی ووٹر ز ہیں جو ایک حوصلہ افزا مقام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب پارٹی ضلع جہلم میں اپنا کھویا ہو مقام حاصل کرنے کی باقاعدہ مہم جوئی کے ذریعے کوشش کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی رسومات میں شرکت کی وجہ سے عوام میں سیاسی شعور نہیں بڑھایا جا سکتا اس لیے ہمیں نظریاتی جد و جہد کی طرف غور کرنا ہو گا ۔ ہر یونین کونسل میں ایسے کارکنان تلاش کیے جائیں جو آمدہ بلدیاتی انتخابات میں تمام نشستوں پر حصہ لے سکیں ۔ اجلاس میںپہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور کتابی شکل میں تقسیم کیا گیا جو ایک منفرد کاوش محسوس کی گئی ۔

چوہدری تسنیم ناصر نے مزید کہا کہ کارکردگی کے اعتبار سے جو کارکن کمزور پائے گئے ہیں انہیں عہدوں سے فارغ کیا جارہا ہے اب ہر یونین کونسل کی سطح پر نئی پارٹی تنظیم سازی کی جائے گی تا کہ موئثر قسم کے کارکن سامنے آسکیں ۔

اجلاس سے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا عبدالغفار نے کہا کہ ضلع جہلم میں یہ المیہ رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو گزشتہ چالیس سال میں موقع پرست اور مفاد پرست عہدیداروں سے واسطہ پڑتا رہا ۔وہ لوگ نظریاتی کم اور مفاد پرست ثابت ہوئے مختلف پارٹیاں بدلنا جن ما معمول ہے ۔ پیپلز پارٹی سوشلسٹ نظریے کا نام ہے ہمیں اسی کو پروان چڑھانا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button