ضلع کچہری میں کم مالیت کے اشٹام غائب، اشٹام فروشوں نے مہنگے اشٹام فروخت کرنے شروع کر دیئے

0

جہلم: ضلع کچہری میں کم مالیت کے اشٹام غائب، اشٹام فروشوں نے مہنگے اشٹام فروخت کرنے شروع کر دیئے ، شہری سراپا احتجاج، کم مالیت کے اشٹام پیرز مہیا کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری سمیت تحصیل سوہاوہ ، تحصیل دینہ، تحصیل پنڈدادنخان کے اشٹام فروشوں کے پاس 50 روپے کے اشٹام پیپر نایاب ہو چکے ہیں ، 100 روپے والا اشٹام بھی اپنی اصل قیمت سے ڈیڑھ گنا اضافی نرخوں پر فروخت کیا جا رہاہے ۔

دوسری جانب اشٹام فروشوں کا موقف ہے کہ جب تک اکاؤنٹس آفس کا عملہ 50 روپے والے اشٹام مہیا نہیں کریں گے اس وقت تک شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اشٹام فروشوں کا کہنا ہے کہ اشٹام پیپرز کی خریداری کرنے والوں کو اشٹام فروشوں کے ساتھ بحث مباحثہ کرنے کی بجائے اکاؤنٹس آفس کے ذمہ داران سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ اشٹام فروش 50 روپے والے اشٹام حاصل کرکے شہریوں کو کم مالیت کے اشٹام فروخت کر سکیں ۔

ضلع کچہری میں آنے والے شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے ذمہ داران کو کم مالیت کے اشٹام ، اشٹام فروشوں کو مہیا کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری کم مالیت کے اشٹام حاصل کرکے معاملات چلا سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.