جہلم

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تیسرا بجٹ پیش کر دیا، بجٹ لفظوں کا گورکھ دھندہ نکلا

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تیسرا بجٹ پیش کر دیا، بجٹ لفظوں کا گورکھ دھندہ نکلا، ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ ، اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، سرکاری ملازمین و پنشنرز نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا۔

جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ پیش کیا، بجٹ میں تنخواہیں اور پنشن کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ یکم جولائی سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اردلی الاؤنس کو 14000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر ساڑھے 17 ہزار روپے ماہانہ کیا جارہا ہے۔

اسی طرح گریڈ ایک سے پانچ کے ملازمین کے انٹیگریٹڈ الاؤنس کو ساڑھے چار سو روپے سے بڑھا کر 900 روپے کیا جارہا ہے، کم آمدنی والے افراد پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے کم سے کم اجرت بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button