جہلماہم خبریں

جنجیل میں ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر نوجوان قتل، ڈاکو فرار

جہلم: تھانہ چوٹالہ کے علاقہ جنجیل میں ڈکیتی کی کوشش ، مزاحمت پر نوجوان قتل، ڈاکوفرار ، پولیس اندھیرے میں ہاتھ پاوں مارنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور پولیس حسب سابق زبانی جمع خرچ میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔

گزشتہ شب موضع جنجیل میں طیب نامی شخص کے گھر ڈاکو گھس گئے اور لوٹ مار کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکووں نے نوجوان طیب ولد محمد یعقوب پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے جبکہ فائرنگ سے نوجوان طیب جاں بحق ہو گیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button