کھیوڑہ میں پاگل کتے شہریوں کو کاٹنے لگے، بلدیہ نے کتے مار مہم شروع کر دی

0

کھیوڑہ (راجہ فیاض الحسن سے) کھیوڑہ میں کتے پاگل ہو کر شہریوں کو کاٹنے لگ گئے،بلدیہ نے کتے مار مہم شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نا معلوم وجوہات کی بنا پر شہر میں متعدد آوارہ کتے پاگل ہو گئے ہیں۔ یہ کتے سامنے نظر آنے والے بلا تشخیص عمر و جنس ہر فرد کو کاٹنے لگ گئے ہیں۔ ان پاگل کتوں کے کاٹنے کا سلسلہ تین روز قبل شروع ہوا تھا۔ اس دوران یہ درجنوں عورتوں بچوں اور مردوں کو کاٹ چکے ہیں۔

شہریوں کی شکایات کے پیشِ نظر چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس اور وائس چئرمین ملک شوکت حیات نے سخت نوٹس لیتے ہوئے عملہ کو حکم دیا کہ شہر میں موجود بلا کسی تشخیص کے ہرآوارہ کتے کو فوراً تلف دیا جائے۔ اس ہدایت کے پیشِ نظر بلدیہ کھیوڑہ کے عملہ نے آج صبح سے کتا مار مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

بلدیہ کے اس قدم کے بائث شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.