جہلماہم خبریں

ن لیگ گلگت انتخابات میں ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کرلے توبڑی بات ہے، فواد چوہدری

جہلم: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں اپوزیشن کی سیاست کا پتہ چل جائے گا، ن لیگ گلگت انتخابات میں ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کرلے توبڑی بات ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کنیال روڈ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں دھاندلی کا شور مچانے والی ن لیگ کے ٹوٹل 7حلقوں میں امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ گلگت کے الیکشن میں ن لیگ ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کرلے توبڑی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کو اپنے والد کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ کہنا کیا چاہتی ہے۔ مریم نواز ایک دن کہتی ہے کہ فوج سے بات نہیں ہوگی دوسرے دن کہتی ہے کہ فوج سے بات ہوسکتی ہے۔ن لیگ چاہتی ہے فوج مداخلت کرکے ان کی حکومت بناکر غیرسیاسی ہوجائے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عوام کو ماسک پہننے کی بھی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button