دینہ کا نواحی علاقہ نکی بنیادی سہولیات سے محروم، پلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

0

دینہ: نواحی علاقہ نکی بنیادی سہولیات سے محروم ،ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کیلئے پلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،بارش کے دنوں میں طلباء و طالبات ،نوکریوں کو جانے والے حضرات و دیگر لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں ،سیاستدان جھوٹے وعدے کر کے ووٹیں لے کر غائب ،علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج اعلی احکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کا نواحی علاقہ نکی جس کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے عرصہ دراز سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے علاقہ مکینوں کا دیرینہ مسئلہ آبادی میں پلی کا نہ ہونا ہے، بارش کے دنوں میں لوگوں کا گزرنا محال ہو جاتا ہے، بارش کے پانی کی وجہ سے راستے تالاب کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور طلبا و طالبات ،نوکریوں پر جانے والے ملازمین و دیگر افراد شدید مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں ،سیاستدان جھوٹے وعدے کر کے ووٹیں لینے کے بعد عوام کو بھول گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد پلی بنانے کے وعدے کو پورا کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو اس ازیت سے نجات مل سکے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.